ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیرس میں گاڑی سے حملہ، 6فوجی زخمی

پیرس میں گاڑی سے حملہ، 6فوجی زخمی

Wed, 09 Aug 2017 16:36:20    S.O. News Service

پیرس،9/اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک نواحی علاقے لووا لووا پیرے میں ایگ گاڑی نے وہاں پہرے پر کھڑے متعدد فوجیوں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں کم از کم چھ فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ بدھ کی صبح پیش آنے والے اس واقعے کے بعد ابھی تک متعلقہ گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ ایک حکومتی ترجمان کے مطابق بظاہر ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گاڑی نے دانستہ طور پر فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں میں دو کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ لووا لووا پیرے کا علاقہ پیرس کے شمال مغرب میں واقع ہے۔


Share: